• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے توڑنا غیر آئینی اقدام ہو گا:کونسلرز اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے مستقبل کے حوالے سے حکومت اپنی حکمت عملی کا جلد اعلان کرے افواہوں سے منتخب نمائندوں میں شکوک و شبہات اور تشویش پائی جاتی ہے بلدیاتی ادارے توڑنا ایک غیر آئینی اقدام ہو گا جس کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری نے کنوینر ڈاکٹر اکرم شاد کی رہائش گاہ پر اجلاس میں کیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری طفیل کھوکھر، سٹی صدرحافظ نذر وانی ،تحصیل صدرچوہدری لطیف گجر کے علاوہ عارف خان خاکوانی، غلام علی جمالی،چوہدری محمد یوسف ندیم،محمد علی قریشی، حافظ ظفر قریشی،غلام اصغر ساہی،طارق نذیر دھرالہ،مہر فدا حسین،احسان قریشی اور طلحہٰ یوسف انصاری نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے بارے میں سوشل میڈیا پر متضاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو بلدیاتی نمائندوں کی تضحیک کاسبب بن رہی حکومت کا چاہئے کہ وہ ان کا نوٹس لے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، ہم 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اگر ہمیں ہماری آئینی مدت پوری نہ کرنے دی گئی تو یہ سراسر زیادتی ہو گی اورجمہوریت کا استحقاق بھی مجروح ہو گا، محمد طفیل کھوکھر اور ڈاکٹر اکرم شاد نے کہا کہ نئی حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے بغیر نہیں چل سکتی، عاشورہ کے بعد پنجاب کی سطح پر ملتان میں ایک کونسلرز کنونشن بلایا جائے گاجس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
تازہ ترین