• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8وارداتیں‘فائربریگیڈ ملازم سے موٹرسائیکل‘وردیاں چھین لیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی 8وارداتوں میں شہری 3موٹر سائیکل ،کار ،رکشہ،لاکھوں روپے کے زیور ،نقدی ، سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق شالیمار کالونی سے ولید خان کی موٹر سائیکل ٹبی شیرخان سے محمد وحید کا رکشہ چنگی نمبر 21 سے محمد عارف کی کار القریش فی سے مرید حسین کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لیپ ٹاپ موبائل فون چرا لیا گیا زیڈ ٹاون سے وحیدالرحمن کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی زیورات اور نقدی چرالی گئی بوہڑ گیٹ کے علاقے سے پٹرول پمپ اور فلنگ سٹیشن سے یو پی ایس کی دو بیٹریاں چرا لی گئی ہیں تھانہ صدر کے علاقے کا کامران فائربریگیڈ میں ملازم ہے جس سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس کی وردیاں، موٹرسائیکل ،سروس کارڈ اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے ناکہ بندی کی مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا، سرکاری وردیاں کہیں بھی کسی بھی مقاصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں جس کیلئے پولیس کو انفارم کر دیا گیا ہےدریں اثنا جلالپور میں اللہ دتہ اپنی بیوی کے ہمراہ جارہا تھا گمب چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے انہیں روک کر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے اللہ دتہ نے15 پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا تینوں ڈاکو چھینی ہوئی موٹرسائیکل کماد کی فصل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پاک گیٹ کے کانسٹیبل سفیراللہ کو ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی اطلاع ملی جب وہ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کو زخمی کر کے فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین