• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فوکل پرسن پرنسپل انجنیئرنگ کالج پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان ، سیکرٹری انجینئر اخلاق احمد ، فرخ ارسلان صدیقی ، انجینئر شاہد سمیت مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی،اجلاس کے بعد ڈاکٹر طاہر سلطان نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت میڈیکل انٹری ٹیسٹ 23 ستمبر کو صبح10 بجے انجیرنگ کالج میں ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں کل 10146 طلباء طالبات شرکت کریں گے، ان میں 4956 طلباء اور 5190 شامل ہیں ، سوا 9 بجے گیٹ بند کردیئے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ 10 بجے شروع ہوگا ، طلباء طالبات گتہ ، بال پوائنٹ ساتھ لائیں گے۔
تازہ ترین