• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ریلوے سٹیشن پر شنٹنگ کے دوران بوگی پٹری سے اترگئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کینٹ ریلوے سٹیشن پر شنٹنگ کے دوران بوگی پٹری سے اترگئی ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا کینٹ سٹیشن کی واشنگ لائن کا معائنہ کررہےتھے ،ان کے ہمراہ ڈی ایم ای ریلوے ملتان شہزاد جاوید بھی موجود تھے بعد ازاں متعلقہ عملہ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بوگی کو دوبارہ پٹری پر چڑھا دیا۔
تازہ ترین