• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پر ایک مرتبہ پھر خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )بلوچستان پر ایک مرتبہ پھر خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے، صوبہ بدترین آبی بحران کی زد میں،رواںسال کے دوران اب تک بارشیں معمول سے انتہائی کم رہیں باغات متاثر ،قدرتی چراہ گاہیں خشک ہونے سے مال مویشی بھی زد میں آنا شروع ہوگئیں،کوئٹہ،دالبندین،گوادر،جیوانی،پنجگور،پسنی،نوکنڈی،اورماڑہ اور تربت سب سے زیادہ متاثر ہ علاقوں میں شامل،کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں زیر زمین پانی کی سطح تشویش ناک حد تک گر گئی، زراعت کو بھی نقصان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیرہے رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقو ں میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سےخشک سالی کے اثرات رونما ہونا شروع ہوگئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے بھی خشک سالی الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کوئٹہ،دالبندین ،گوادر ،جیوانی، پنجگور، پسنی،نوکنڈی،اورماڑہ اور تربت خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہ علاقوں میں شامل ہیںجسکی وجہ سے زراعت،باغات اور مال مویشی سب سے زیادہ متاثر ہورہےہیں اور زمیندار نا ن شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں قدرتی چراہ گاہیں خشک ہونے کی وجہ سے مال مویشی بھی متاثر ہورہےہیں رواں سیزن میں کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ میں اب تک معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئیں جسکی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح تشویش ناک حد تک گرگئی ہےایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دو دہائی قبل تک گرمیوں کے آغازتک بلوچستان کےسرد اضلاع کے پہاڑوں کی چٹانوںمیں برف پڑی رہتی تھی مگر اس وقت صوبہ واٹر سٹریس سے دوچار ہےجسکی وجہ کوئٹہ ریجن، ژوب ریجن ، قلات، خضدار،سبی بارکھان ،تربت ،گوادر نوشکی اور بارکھان کے علاقوں میںمعمول سے انتہائی کم بارشوں کا ہونا ہےموسم سرما کی بارشوں میں کمی تو ایک جانب صوبے کے مون سون ریجن میں بھی رواں سال معمول سے انتہائی کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں ،رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 1997ء سے 2003ء تک طویل دورانیہ کی خشک سالی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی بھی کی اور مال مویشی سستے داموں فروخت کیئے جبکہ خشک سالی کے نتیجے میں زراعت اور مالداری کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے تھےغیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے طول و عرض میں لاکھوں پھلدار درخت بے جان ہوگئے جبکہ ہزاروں مال مویشی بھوک اور پیاس سے مرگئے تھے،مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ بارشین نہ ہونے کہ وجہ سے سیب کی پیدوار میں چھ لاکھ ٹن کمی واقع ہو ئی ہے،آبی ماہر نے بتایا کہ خشک سالی کے اثرات بارشیں کم ہونے کے باعث رونما ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے زراعت بھی متاثر ہورہی ہے اور قدرتی چراہ گاہوں کے ختم ہونے کی وجہ سے مال مویشی بھی متاثر ہورہے ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بھی تیزی سے گر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کہ ہے کہ خشک سالی کے حوالے سے ایک مئوثر پالیسی مرتب کی جائےجس میں تمام امور کے ماہرین کی رائے شامل ہو اور قانون سازی کی جائے۔
تازہ ترین