• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہائوس کو میوزیم بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں ‘شاہد پراچہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹر زبلوچستان زون کا اجلاس زیر صدارت نائب صدر شاہد پراچہ ہوا جس میں دیگر عہدیداروں و ارکان نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی حکومت ‘ وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کی ترجیحات کے مطابق گورنر ہائوس بلوچستان کی عمارت کو میوزیم بنانے کا اعلان کیا جائے چونکہ یہ عمارت تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور قدیم ثقافتی ورثہ بھی ہے اس کو میوزیم بنانے سے صوبے میں سیاحت کے شعبے میں انقلاب آ جائیگا دنیا بھر سے لوگ اس قدیمی تاریخی ورثہ کو دیکھنے کیلئے جوق در جوق آئیں گے انہو ں نے کہا کہ فوری طور پر گورنرہائوس کو میوزیم بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور اسے بلوچستان ٹورازم و آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے تا کہ اس کی مناسب انداز سے دیکھ بھال بھی کی جا سکے اور اس کو نہ صرف ملک بھر بلکہ پوری دنیا کے سیاحو ںکیلئے کھولا جا سکے۔
تازہ ترین