• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی مبارک و ترخہ میں مسائل کے انبار‘مکینوں کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی مبارک و ترخہ میں مسائل کے انبار، صفائی کی صورتحال ابتر،اسٹریٹ لائٹس خراب،نکاسی آب کا نظام درہم برہم،پانی کا بحران، تجاوزات کی بھر مار لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق کلی مبارک وترخہ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر بہتا رہتا ہےجس سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر مردہ جانور بھی پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہےمذکورہ علاقوں کی اکثر اسٹریٹ لائٹس غیرفعال ہیں جس کی وجہ سے سرشام اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے مکین دن بھر دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہیں دوسری جانب تجاوزات کی بھر مار ہے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نےتنگ گلیوں و سڑکوں کے دونوں اطراف قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سےعوام کاپیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی بھی طویل اور لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں صفائی کی صورتحال اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔
تازہ ترین