• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکائونٹس کلرکس ‘اسٹینو گرافر سمیت مختلف ٹیکنیکل پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنیکا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا افرادی قوت ‘ کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر کوئٹہ یونٹ کے صدر علی نواز شاہوانی سیکرٹری جنرل غلام قادر شاہوانی سینئر نائب صدرعارف شاہ اور نائب صدر عبدالحنان نے کہا ہے کہ مختلف ٹیکنیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے طویل عرصے سے اسٹینو گرافر اپ گریڈیشن سے محروم ہیں دوسری جانب چند اداروں میں اسٹینو گرافر گریڈ16اور اکثر صوبائی محکموں میں 14گریڈ میں فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کیلئے ترقی کے مواقع انتہائی محدود ہیں اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اکائونٹس کلرک سمیت دیگر کیٹگریز بھی تا حال اپ گریڈ نہیں ہو سکی ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے ایپکا کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اسٹینو گرافر ز سمیت متعدد ٹیکنیکل کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جو تاخیر کا شکار ہے بیان میں کہا گیا کہ چند برسوں کے دوران جونیئرز کلرک کی تین مرتبہ اپ گریڈیشن کی گئی لیکن اسٹینو گرافرز کی صرف ایک مرتبہ اپ گریڈیشن ہو سکی بیان میں کہا گیا کہ اے پی ایس کو پرائیوٹ سیکرٹری گریڈ17میں ضم اور اسٹینو گرافر کو16گریڈ دیا جائے ۔
تازہ ترین