• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ‘ سید عبدالخالق آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے صدر سید عبدالخالق آغا حاجی موسی اچکزئی سید عبدالقیوم عبدالسلام بادینی شائستہ خان اچکزئی امام دین لہڑی سفر خان لہڑی میر ابراہیم بلوچ آل گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد شاہوانی اور ملک نور خان کرد نے بیان میں ایک تنظیم کی جانب سے پولیس عملہ پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر تنظیم کی آڑ میں چند عناصر ہزار گنجی میں مختلف تعمیرات کرنے والوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں کیو ڈی اے میں بے بنیاد درخواستیں جمع کرا دی جاتی ہیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بھتہ خور تنظیم کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین