• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا، چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی، جنرل سیکرٹری عبدالصبور خلجی، سینئر نائب صدر حاجی امیر محمد اچکزئی، نائب صدر محمد ولی ہوتک، جوائنٹ سیکرٹری میر الہی بخش بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری خیر الدین آغا، فنانس سیکرٹری احمد آغا، سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سید محمد کاکڑ، عبید اللہ کاکڑ، حاجی تاج محمد بڑیچ، حبیب اللہ اچکزئی، محمد اکرم محمد شہی، یار محمد ساسولی، ظہور احمد سمالانی، اللہ بخش شاہوانی، ملک جمال شاہ کاکڑ، ریاض احمد بنگلزئی، محمد ایوب پرکانی ودیگر نے بیان میں کہاہے کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے محرم الحرام میں ہمیں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے ہر صورت امن کے قیام کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے قیام امن ہم سب کی ضرورت ہے فرقہ واریت ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے مرکزی انجمن تاجران ودکانداران نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ۔
تازہ ترین