• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والی نسلوں کیلئےڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، محمد حسین

کوئٹہ(پ ر)کونسلر وارڈ ون محمد حسین نے ایک بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم بنائو مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم بنانا سیاستدانوں او رحکمرانوں کاکام تھا مگر گزشتہ72 سالوں میں کسی نے اس جانب عملی قدم اٹھانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی محمد حسین نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے اس اہم کام کی سوچ اللہ تعالیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے دل میں ڈالی اور انہوں نے یہ احسن اقدام اٹھایا ڈیمز کی تعمیر میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ پوری قوم کے مفاد کا کام ہے انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نجی ٹیوب ویلز کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہوسکے اور شہر سے ٹینکر مافیا کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو جائے ۔
تازہ ترین