• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈش انٹینالگانے پرجھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ نیازی ٹاؤن میں مشتعل شخص نے نے فائرنگ کراپنے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔جب کہ دیگرواقعات میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقہ سٹریٹ نمبر21نیازی ٹاؤن میں رہائش پذیرمحمدسہیل اورمحمد فیاض پسران محمدوارث کامکان پرڈش انٹینالگانے پر جھگڑاہوگیا اسی دوران سہیل نے اپنے بھائی 43سالہ محمدفیاض پرفائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجب کہ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ روپڑکلاں میں 88سالہ شخص محمداشفاق دم توڑگیا مرنے والاجس شخص کے پاس مقیم تھا اس نے شبہ ظاہرکیاہے کہ اس کاگلادبایاگیا ہے چوکی چک بیلی خان کے انچارج سب انسپکٹرممتازنے بتایاکہ متوفی کے جسم پرکسی قسم کی خراش یازخم کانشان نہ ہے تاہم اس کاپوسٹ مارٹم کرالیاگیاہے۔ ادھرتھانہ جاتلی کو شبیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے راشد منہاس کے ہمراہ اپنے گھر کے سامنے برلب سڑک موجود تھا اور اس کا پوتا غلام حسن ولد شیر علی عمر 5 سال دیگر بچوں کے ساتھ سڑک سے کچھ فاصلے پر کھڑے تھے کہ اتنے میں ایک کار کلٹس نمبر ایس ایل او-577انتہائی تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے آئی جسکا ڈرائیور موبائل فون استعمال کر رہا تھا جو گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سائل کے پوتے غلام حسن کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ گاڑی کا ڈرائیور محمد اسلم ولد اللہ دیوایا سکنہ ڈاکخانہ جھوک لشکر پور تحصیل و ضلع ملتان گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔
تازہ ترین