• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کوقید، جائیداد ضبط

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے دہشت گردی کے الزام میں ملوث تین ملزمان کو مجموعی طور پر بارہ سال قید اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا، سزا پانے ملزمان عبدالرزاق، محمد اسلم عرف طارق اور محمد مزمل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، سولہ اگست 2017 کو سی ٹی ڈی پولیس نے حسن ابدال کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے بارود برآمد کیا تھا عبدالرزاق گرفتار باقی ملزم ضمانت پر تھے گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو چار چار سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیکر ملزم عبدالرزاق کو کلاشنکوف برآمد ہونے کے جرم میں بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی، عدالتی فیصلہ سنتے ہی پولیس نے باقی دونوں ملزمان کو بھی حراست میں لیکر اڈیالہ جیل پہنچا دیا۔
تازہ ترین