• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کو لکھن کے تین ٹیوب ویل پندرہ روز میں چلانے کی ہدایت

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی واثق قیوم عباسی نے واسا دفتر کےدورے کے دوران ایم ڈی واسا اور دیگر افسران سے چہان ڈیم سے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے اور لکھن کے 8ٹیوب ویلوں کے بارے میں تین گھنٹے تک بریفنگ لی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے بریفنگ کے حوالے سے جنگ کو بتایا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے واسا حکام کو لکھن کے خراب 6ٹیوب ویلوں میں سے تین کو چلانے کیلئے 15دن کا وقت دیا اور کہا کہ چہان ڈیم جس سے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12کے لکھن وغیرہ کے ایریاز کو پانی فراہم کیا جائے گا اس منصوبے میں 20سے 24بار پریشر کا پائپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ، چہان ڈیم کے ذریعے پانی لانے کے منصوبے کے حوالے سے واسا حکام نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ چہان سے گرجا تک یہ پانی لایا جائے گا جہاں پر فلٹریشن پلانٹس بنے گا جس کیلئے 130کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی ، فلٹریشن پلانٹس تک پانی ڈیم سے پمپنگ کر کے لایا جائے گا ، اس منصوبے سے یہاں کے ڈیڑھ سے دو لاکھ گھروں کو پانی فراہم کیا جائے گا ، اس منصوبے کا پی سی ون تیار ہے اس کی ایڈمن کلیئرنس ہونی ہے ، اس منصوبے پر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی اور 6ملین گیلن یومیہ پانی راولپنڈی کیلئے لایا جائے گا۔ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی نے واسا حکام کو لکھن کے تین ٹیوب ویلوں کی درستگی کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا اور کہا کہ پندرہ دن کے بعد دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔
تازہ ترین