• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیش اینڈ کیری شاپ کو زائد المیعاد جوس فروخت کرنے پر جرمانہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے پنجاب کیش اینڈ کیری رینج روڈ کو مبینہ زائد المیعاد (ایکسپائر) جوس فروخت کرنے پر30ہزار روپے جرمانہ اور جوس کا تمام سٹاک ضبط کر لیا، پیر کے روز ایک شہری نے پنجاب کیش اینڈ کیری رینج روڈ سے پانچ لیٹر بوتل پائن ایپل کا جوس خریدا جس پر ایکسپائری تاریخ 12دسمبر 2016درج تھی، جس پر شہری وہ جوس کی بوتل اٹھائے کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈبرانچ کے عملہ کے پاس پہنچ گیا اور اس نے اس کی شکایت کی جس پر چیف سینٹر انسپکٹر وارث بھٹی نے متعلقہ ایریاز کے عملہ کو ایکشن کیلئے بھجوایا ۔
تازہ ترین