• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی سرورپسے ہوئے مظلوم طبقات کیلئے امیدکی کرن تھے،پرو فیسر ابر اہیم

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق سینیٹرپروفیسرمحمدابراہیم خان نے کہاہے کہ مرحوم قاضی محمد سرورپسے ہوئے مظلوم طبقات کیلئے امیدکی کرن اوردین اسلام کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کرنے والے عظیم قائد اورعظیم کارکن تھے ان کا شمارایسے نیک بندوں میں ہوتا تھا کہ جن کا تذکرہ اللہ رب العزت فرشتوں کی محفل میں کرتا ہے۔ بظاہردنیاوی شان وشوکت سے محروم ایک عظیم انسان تھے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی پریس کلب میں جماعت اسلامی کے مرحوم قائد مولانا قاضی محمدسرورکی زندگی پرمبنی کتاب ’’مرجع خلائق‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی ورہنما جماعت اسلامی مولانا عبدالاکبرچترالی ،امرائے اضلاع شمس الرحمن سواتی،سیدعارف شیرازی ،نائب امیرضلع سیدعزیرحامد،بزرگ رہنماڈاکٹرمحمدکمال ، ڈاکٹرحفیظ الرحمن ، ضیاء اللہ چوہان ،مولانا عبدالقدیرسمیت دیگررہنماؤں ،کارکنان اورزندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہارخیال کیا ۔ مقررین نے کہاکہ قاضی سرورنے ملتان ،کراچی ،فتح جنگ ،راولپنڈی سمیت ملک بھرمیں دین اسلام کے فروغ اورخدمت خلق کی عظیم مثالیں قائم کیں یقیناًوہ ایک گوہرنایاب تھے ان کی پوری زندگی خدمت سے عبارت ہے ۔
تازہ ترین