• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ارب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ

واشنگٹن ( جنگ نیوز ) سعودی عرب اگلے ماہ سے قرضوں میں دبے، ارب پتی معن الصانع اور اُن کی کمپنی کی جائیداد نیلام کرے گا، تاکہ قرضداروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جا سکیں۔ رائٹرز نے یہ رپورٹ ریاض سےحقائق سے مانوس ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہے ، 2007میں ʼفوربز میگزینʼ نے صانع کو دنیا کے100 امیر ترین افراد کی فہرست میں شمار کیا تھا، جنھیں قرض واپس نہ کرنے کی بنیاد پر گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا ، 2009 میں اُن کی کمپنی، ʼسعد گروپʼ قرض نادہندہ قرار پایا تھا ،اُن کا کیس بیسیوں سعودی کاروباری شخصیات سے علیحدہ ہے جنھیں بدعنوانی کے الزامات پر گذشتہ برس گرفتار کرکے ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا، حالانکہ اُن کے ادارے کے انتظام سے متعلق قرض دینے والوں کی جانب سے اُسی نوعیت کی تشویش پائی جاتی تھی،ایک ذریعے نے بتایا کہ نیلام ہونے پر اس ملکیت سے ایک سے دو ارب ریال، یعنی26 کروڑ 70 لاکھ سے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین