• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک قومی منصوبہ، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے ، ساجد میر

لاہور (جنگ نیوز) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور ایم ایم اے کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ایک قومی منصوبہ ہے اسے سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، سی پیک کے منصوبے پر ایک سال کے لیے کام روکنے کی خبریں تشویشناک ہیں، اگر ایسا ہوا تو پاکستان اور چین کے اسٹرٹیجک معاملات کو بڑا دھچکا لگے گا ، ہم نے چین کی خاطر امریکہ کو اپنا دشمن بنا دیا ہے، چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنا قومی خودکشی کے مترادف ہے۔ اس امر کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا علی محمد ابوتراب کی طرف سے منعقد قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ بلوچستان نے پاکستان کو دفاعی حوالے سے ناقابل تسخیر بنایا، بلوچستان کے لوگوں نے قیام پاکستان اور دفاع پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ، بلوچستان کے لوگ بہادر ہیں۔ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی طرف سے سی پیک منصوبے میں شمولیت کا اظہار خوش آئند ہے ۔

تازہ ترین