• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی بجٹ،غیرمنظورشدہ نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئے رقم مختص

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبے میں رواں مالی سال کے دوران صرف13 محکموں کی 25نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی،جن کے لئے پہلے سے اعلان کردہ 50ارب روپے میں سے صرف 21روپے مختص کئے گئے ہیں۔16صوبائی محکموں میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم نہیں ہوگی ۔ جن 25 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، وہ تمام ترقیاتی اسکیمیں غیر منظورہ شدہ ہیں۔ باقی 9ماہ کے لئے بجٹ کی منظوری نئی حکومت پر چھوڑ دی تھی۔لیکن یہ اعلان کیاتھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے بجٹ میں50ارب روپے مختص ہوں گے۔ نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے صرف 21ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کے باقی 3کھرب روپے 2226پرانی اسکیموں ، وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والی اسکیموں اور غیر ملکی امداد سے چلنے والی اسکیموں کے لئے مختص ہوں گے ۔اس طرح کل ترقیاتی بجٹ 3کھرب 20ارب روپے میں سے نئی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا تناسب محض 6.5فیصد ہے ۔یہ سندھ کی تاریخ میں سب سے کم تناسب ہے ۔نئی ترقیاتی اسکیموں میں سب سے زیادہ رقم 5ارب 94کروڑ روپے محکمہ بلدیات کی نئی اسکیموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں اس کے بعد نہروں کو پختہ کرنے کی نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی نئی ترقیاتی اسکیوں کے لئے 3ارب 60کروڑ اور محکمہ ورکس اینڈ سروسزکی نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے کے لئے نئی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ صرف 15کروڑ روپے ہے ۔اس طرح تعلیم کی نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

تازہ ترین