• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جمع کرائی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے۔ سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں ۔ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچائے گا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نواب تیمور تالپور نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے ۔ قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے گرفتاری دینے کے لئے تیار ہوں۔

تازہ ترین