• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت ایک ساتھ سننے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، زمینوں پر اورکرپشن کیس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم، اعجاز چوہدری، محمد صفدر، عبدالحمید اوراطہر حسین کی ضمانتوں کیتمام درخواستیں ایک ساتھ سننےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 8اکتوبر تک ملتوئی کردی۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، زمینوں پر اور کرپشن کیس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم ، اعجاز چوہدری ، محمد صفدر عبدالحمید اور اطہرحسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اطہر حسین 2 سال سے جیل میں ہے فوری سماعت کی جائے کیسمیں ڈاکٹر عاصم حسین دیگر ملزمان نےعدالت سے ضمانت حاصل کررکھی سابق ڈائریکٹرلینڈ اطہرحسین جیل میں ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ تمام درخواستں ایک ساتھ سنی جائیں گی عدالت نے مزید سماعت 8اکتوبرتک ملتوئی کردی واضع رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین