• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا دورہ مایوس کن ،افغانوں کیلئے شہریت تشویشناک،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ مایوس کن تھا،افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے اعلان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں اس وقت لاکھوں محب وطن پاکستانی آباد ہیں جن کی تین تین نسلیں پاکستان کی خاطر مر مٹ گئیں لیکن انہیں اب تک شناختی کارڈ کے بنیادی حق کے حصول سے محروم رکھا گیا ہے بنگلہ دیش میں 40 سال سے پھنسے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ این اے 243 کے مرکزی الیکشن آفس میں علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اہلیان کراچی کو بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس کے برعکس انہوں نے مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ افراد کو کم گننے کے اہم ترین مسئلے پر کوئی واضح اعلان نہیں کیا ۔
تازہ ترین