• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن: عرس بابافرید ؒ،تقریبات جاری، لاٹھی چار ج ، بھگڈر سے 38افراد زخمی

پاکپتن(نمائندہ جنگ) حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776 ویں عرس کی تقریبات بارہویں روز جاری رہیں جبکہ چوک پرانا ٹائون ہال اوردیگر علاقوں میں زائرین کے ہجوم پر پولیس کے لاٹھی چار ج ،دھکم پیل اور بھگڈر مچنے کے واقعات میں 38افراد زخمی ہوگئے،بہشتی دروازہ کی دوسری شب کیلئے قفل کشائی کی گئی،آئندہ 3راتیں بھی کھلے گا،آج وی آئی پی روٹ بحال کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق حضرت بابافرید گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں ۔ سجادہ نشین دیوان مسعود چشتی نے بہشتی دروازہ کی دوسری شب کےلئے قفل کشائی کی ،اس موقع پر زائرین و عقیدت مندوںکی بڑی تعدا د موجود تھی ۔بہشتی دروازہ آئندہ تین راتیں بھی کھولاجائے گا۔آج سے وی آئی پی روٹ بحال کردیاجائے گا جہاں سے اہم سرکاری وغیر سرکاری شخصیات کو عرس تقریبات میں شرکت کےلئے کینال ریسٹ ہائو س سے خصوصی شٹل کے ذریعے درگاہ بابافرید ؒ پرلے جایا جائے گا ۔عرس کی تقریبات بہشتی دروازہ 20ستمبر تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب عرس کے موقع پر گزشتہ شب چوک پرانا ٹائون ہال اوردیگر علاقوں میں زائرین کے ہجوم پر پولیس کے لاٹھی چارج ،دھکم پیل اور بھگڈر مچنے کے واقعات میں 38افراد زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین