• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور،مسائل حل کرینگے،وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندگان جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرے گی، بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور نو منتخب رکن اسمبلی شوکت علی یوسفزئی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر خیبر پختونخوا جاکر اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں اور کام شروع کردیں۔ وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے بھی شوکت یوسفزئی سے کہا کہ وہ فوری طورپر وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حلف اٹھائیں اور کام شروع کریں۔ 
تازہ ترین