• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

74 ڈمی اخبارات اور جرائد کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ نے اطلاعات میں رجسٹرڈ 74 اخبارات اور جرائد کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اناخبارات اور جرائد کی ڈکلریشن منسوخی کے احکامات وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر جاری کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ نے اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خطوط ارسال کردئیے ہیں ۔ محکمہ اطلاعات نے سندھ بھر کے اخبارات اور جرائد کی جانچ پڑتال، ملازمین اور ان کے دفاتر سے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی تھی ۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ 74 اخبارات کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔۔ مذکورہ اخبارات اور جرائد کے ڈکلریشن منسوخ ہونے سے محکمے کو سالانہ لاکھوں روپے اشتہارات کی مد میں بچت ہوگی۔ سیکریٹری محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عبدالرشید سولنگی نے 74 جعلی اخبارات اور جرائد کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان جعلی روزناموں، ہفتہ وار، ماہانہ اخبارات و رسائل کو مرحلہ وار منسوخ کریں گے ۔
تازہ ترین