• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل)پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جب ک سرکاری محکموں سے گاڑیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل 3 سے 5 روپے فی کلومیٹر اور جیپ سے 10 سے 15 روپے فی کلو میٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔ سرکاری بس کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے لیے شادی کے موقع پر 30 سے 40 روپے فی کلومیٹر لاگو کیے گئے ہیں جب کہ بس تاخیر کا شکار ہونے پر 300 روپے فی گھنٹہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔
تازہ ترین