• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی خاطر دھاندلی پر خاموشی اختیار کی ، غلام بلور

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ انتہائی منظم طریقہ سے پختون قیادت کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا جبکہ25جولائی کو پہلے سےطے شدہ نتائج عوام کے سامنے پیش کئے گئے لیکن سب کچھ جانتے ہوئے بھی ہم نے جمہوریت کی خاطر خاموشی اختیارکررکھی لیکن ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا ہر قیمت پر راستہ روکا جائیگا،چیف جسٹس نے کالاباغ ڈیم بارے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پی کے78ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں نیشنل بینک کالونی میں ایم ایم اے اوراے این پی کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع مذکورہ حلقہ کیلئے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی غلام علی نے پی کے 78پر ثمرہارون بلورکے حق میں دستبردارہونے کا باقاعدہ اعلان کیا،الحاج غلام احمدبلورنے ایم ایم اے کے تعاون پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اگرقوم کواپنے نمائندے منتخب کرنے کی آزادی دی گئی تو پی کے 78 میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے۔
تازہ ترین