• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ کی چینی فوج کے سربراہ سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ(جنگ نیوز)پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نےچین میں پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرکادورہ کیااورچینی فوج کےسربراہ جنرل ہان ویگو سےملاقات کی،اس موقع پرعلاقائی سلامتی،سی پیک کی سکیورٹی اوردوطرفہ سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال اور، تعاون بڑھانےپراتفاق کیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں افواج میں تعاون میں مزیداضافےکیلئےوسیع گنجائش ہے،پیپلزلبریشن آرمی کےچیف نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف کرتےہوئےاس کوسراہا۔انہوں نےپاک افواج کی جانب سےسی پیک کوفراہم کی جانے والی سکیورٹی کی بھی تعریف کی۔ جنرل ہان نےپاکستان آرمی کےعسکری تجربات سےاستفادےاور دوطرفہ تعاون کووسیع کرنےمیں گہری دلچسپی ظاہرکی۔ جنرل باجوہ نےنےمیزبانی پراپنے چینی ہم منصب کاشکریہ اداکیا۔ آرمی چیف نےکہاکہ دونوں افواج میں تعاون کی ایک تاریخ ہےاوراس میں مزیداضافےکیلئےوسیع گنجائش موجودہے۔قبل ازیں پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرآمدپرجنرل قمرجاویدباجوہ کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔دورےکے شیڈول کےمطابق جنرل باجوہ وائس چئیرمین سنٹرل ملٹری کمیشن سےملاقات کرینگے۔

تازہ ترین