• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مشاورت سے طے بات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے آج تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب پراسیکیوٹر نے اپنی مشاورت سے کردہ بات کو ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پیر کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے بتایا ہم نے سزا معطلی کی درخواست پہلے سنے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی وہاں پیش ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین