• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان پراظہار تشویش

کراچی(خبرایجنسی) سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سینئر نائب صدر سید زین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے کراچی میں مقیم افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز حیدر منزل کراچی میں پارٹی عہدیدارو ں سے گفتگو میں زین شاہ نے کہا کہ سندھ تاریخی طور پر ایک قومی وحدت ہے جس میں سندھیوں کی دائمی اکثریت کا ہونا لازمی ہے، وفاق اور سندھ کی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ سندھیوں کو اپنے وطن میں تحفظ فراہم کریں۔
تازہ ترین