• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس کیس، والیم 10 سے متعلق سوال پرنیب پراسیکیوٹرکا اعتراض

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی پاناماجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کے دوران والیم 10 سے متعلق سوال پر پراسیکیوٹر نیب نے اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ والیم ٹین سپریم کورٹ میں سربمہر صورت میں موجود ہے، خواجہ حارث کو والیم ٹین سے متعلق سوالات کی اجازت نہ دی جائے، اگر خواجہ صاحب کو والیم 10 نہ ملنے کا اعتراض تھا تو اسکے حصول کی درخواست دیتے۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ کا وہ آرڈر کہاں ہے جس میں والیم ٹین کو سربمہر کر کے پبلک نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہو؟ ، گواہ نے دوران جرح ایم ایل ایز کا ذکر کیا اور بتایا کہ باہمی قانونی معاونت کے تحت لکھے گئے خطوط سربمہر والیم ٹین میں ہیں،جب جرح میں ذکر آ گیا تو اس کے متعلق میرا سوال بنتا ہے، کوئی چیز میرے خلاف استعمال ہو رہی ہے تو مجھے اس پر دفاع کا حق حاصل ہے۔
تازہ ترین