• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائو بیٹا ہمت نہ ہارنا نواز شریف کو والدہ کی تسلی

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جاتی امرا سے راولپنڈی کے لئے روانگی سے قبل والدہ کو الودع کہتے وقت ما حول افسردہ کر دیا ، نواز شریف نے کہا ماں جی گھبرائیں نہیں مشکل وقت جلد گزر جائے گا، والدہ نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہمت نہیں ہارنا یہ خدا کی طرف سے آزمائش ہے۔ پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہونے کے بعد جاتی امراء سے اڈیالہ جیل روانگی کے وقت والدہ سے ملاقات کی۔ والدہ کو الودع کہتے وقت ما حول افسردہ کر دیا، والدہ نے نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے لئے دعا کی، نواز شریف نے شہباز شریف کو والدہ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین