• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیوی کو کاری کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نےڈی ایس پی اینٹی کرپشن کو بیوی کوکاری کرنے اور سالے کو اغوا کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا، ملزم بیوی پر قاتلانہ حملےکے کیس میں ضمانت قبل از گرفتار ی کرانے کے بعدتھانے آیا تھا ، تاہم پولیس نے اسکےخلاف درج دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا ،جس کے بعد مذکور ہ ڈ ی ایس پی نے بھی دھمکیاں دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے ڈی ایس پی اینٹی کرپشن وحید کلہوڑو کو گلشن تھانے کے اندر سے ہی گرفتار کرلیا، اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی چند روز قبل گھر کے باہر ہونے والے حملے میں زخمی ہوگئی تھی اور خاتون اور اس کے بھائی نے الزام خاتون کے شوہر پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں خلع کا کیس چل رہا ہے اور ملزم نے عدالت میں بھی سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں تھیں جس پر عدالت نے پولیس کو خاتون اور اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ،تاہم اسکے باوجود خاتون پر حملہ ہوا تھا ،اورپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ کیس کی عدالت سے ضمانت حاصل کر کے انویسٹی گیشن افسر کے پاس پیش ہوا تاہم اس کے خلاف درج دوسرے کیس میں اس کو باقاعدہ گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ بیوی کو کاری کرنے اور سالے کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن افسر نے تھانے میں موجود افسران و عملے کو دھمکیاں دیں کہ اسکا بہت اثر و رسوخ ہے اور وہ تھانیدار سمیت پورے تھانے کے عملے کو معطل کرادے گا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ الزام نمبر427/18 ملزم کے سالے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
تازہ ترین