• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرکا خطاب جامع‘مسائل کا کوئی حل نہیں دیا‘سیاسی رہنماء

اسلام آباد‘لاہور(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)سیاسی رہنماؤں نے صدرڈاکٹرعارف علوی کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت نے جامع خطاب کیامگر کرپشن کے خاتمے اورملک کو در پیش مسائل کا حل نہیں دیا ‘ نواز شریف اورعمران خان کے ’’ممنون‘‘کی تقریر میں رتی برابر فرق نہیں۔صدرکی تقریرپر اپنے ردعمل میں ن لیگ کے نثار چیمہ نے کہاکہ یہ ایک پارٹی کارکن کی تقریرتھی ‘سینیٹر روبینہ خالدکہتی ہیں کہ خطاب میں کوئی قابل ذکر بات نہیں تھی جبکہ پی پی رہنماءنے خطاب کو مایوس کن قرار دیا ۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ صدر کے خطاب میں کشمیرکی آزادی کا ذکر قابل تحسین ہے ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں تقریر مثبت تھی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکے مطابق خطاب میں مسائل کا حل پیش کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہےجس کے خاتمے کےلیے صدر پاکستان نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آج تک اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کےلئے ایک پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ آج تک قائم نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا کشمیر کی آزادی کا ذکر قابل تحسین ہے جبکہ ملک میں سودی نظام اورسودی معیشت کا خاتمہ ضروری ہے ۔
تازہ ترین