• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کی محض ایک فیصد تعداد آئی ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ

اسلام آباد (وسیم عباسی) میڈیا مہم اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رجسٹریشن کی تاریخ بڑھائے جانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی مجموعی تعداد میں سے محض ایک فیصد نے اب تک انٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے خود کو رجسٹر کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 6 لاکھ 31 ہزار 909 اہل افراد میں سے محض 7 ہزار 4 سو 19 تارکین وطن نے وفاقی اور صوبائی حلقہ انتخابات میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے خود کو رجسٹر کروایا۔ یاد رہے کہ 17 اگست کو عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو ہدایات دی تھیں کہ وہ آنے والے ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنائے۔
تازہ ترین