اسلام آباد( حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں نظر ثانی شدہ فنانس بل2018 پیش ہونے کے فوری بعد پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے جہاں سے وہ 20 ستمبر کی علی الصبح وطن لوٹ آئیں گے خاتون اول بشریٰ بی بی کے علاوہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائو، د وزیراعظم کے خصوصی گلف سٹریم جیٹ میں یہ سرکاری دورہ کرینگے جس میں درجن بھر مسافر بھی سوار ہوسکتے ہیں وہ پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دینگے شاہ سلمان اور ولی عہد محمدبن سلمان سے الگ الگ ون آن ون ملاقاتیں کرینگے بدھ کو پاک سعودی شخصیات کے مابین باہمی مذاکرات ہونگے مکہ مکرمہ میں خصوصی انتظام و انصرام کے تحت پاکستانی وزیراعظم خاتون اول ان کے وفد کے ارکان کو طواف اور سعی صفا و مروہ کرائی جائے گی آج رات کو شاہ سلمان ان کے اعزاز میں شاہی ضیافت دینگے اس دورے کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو استحکام مل سکے گا سعودی عرب سے وزیراعظم کل یو اے ای جائیں گے۔ جہاں یو اے ای کے صدر خلیفہ بن زائد ال نہیان ملاقات مذاکرات کے بعد ان کے اعزاز میں صدارتی ضیافت دینگے جس میں دبئی کے حکمران محمد بن راشد اور دوسری شخصیات شرکت کرینگی۔