• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ‘بی اے پی اور پی ٹی آئی میں اختلافات برقرار

 اسلام آباد(صالح ظافر)بلوچستان میں حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور اس کی اتحادی پارٹی تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ہیں ‘ دونوں اتحادی پارٹنرزکے مابین گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی تشکیل کے فوراًبعد وزارتوں کے قلمدانوں پر اختلا فات پیدا ہوئے ‘اس ضمن میں وزیراعلیٰ جام کمان نے پیر کو پرائم منسٹرہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دونوں جماعتوں کے مابین اختلافات ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مصدقہ ذرائع نے دی نیوزکو بتایاکہ وزیراعظم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے سے وطن واپسی کے بعد آئندہ ہفتے بی اے پی اورپی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریارمحمد رند کو اختلافات ختم کرنے پر آمادہ کریں گے ۔
تازہ ترین