• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں سیفٹی اقدامات میں ناکامی،کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں ناکامی پر کمیٹی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیٹی کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ دنوں کراچی میں 8سالہ بچہ اپنے ہاتھوں سے محروم ہو گیا ۔ 24اگست کو ہونے والے اس حادثہ کے بعد نیپرا نے کمیٹی سے رپورٹ طلب کی تھی جسکو کے الیکٹرک نے مسترد کیا مدت گزر جانے کے بعد بھی جواب دینامناسب نہ سمجھا۔ جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں نوٹس جاری کر دیا ہے کہ وہ ناقص مینٹیننس اور سیفٹی اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تازہ ترین