• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہائوس کی 102 میں سے 61 گاڑیاں 20 کروڑ میںنیلام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں102میں سے 61 گا ڑیاں نیلام کر دی گئیں جن سے20کروڑ روپے کی آ مدن ہوئی ، 27لگژ ری، بلٹ پروف میں سے 7گاڑیاں نیلام ہوئیں ،ایڈمنسٹریٹروزیراعظم ہائوس، 9 خریدار بولی لگاکرغائب، دوبارہ بولی لگوانا پڑی،جن گا ڑیوں کی بولی ریزرو پرا ئس سے کم لگی ہےانکی قیمت کا تعین ایف بی آر دو بارہ کریگانیلامی کا عمل شام گئے مکمل ہوا وزیر اعظم ہا ئوس کے ایڈمنسٹریٹر میجر آصف نے میڈ یا کو بریفنگ دیتے ہوئےبتا یا 102 گا ڑیوں کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب روپے لگا یا گیا تھا27لگژ ری اور بلٹ پروف گا ڑ یوں میں سے سات نیلام ہو ئیں، دو بم پروف گا ڑیاں نیلام نہ ہوسکیں،بم پروف گاڑی 6000 سی سی ہے، ایک کی ما لیت 16کروڑ روپے ہے، ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور نے 9 کروڑ روپے کی آفر دی، پہلی گاڑی کرولا اٹلس ماڈل 2010 گیارہ لاکھ بیس ہزار روپے میں سیا لکوٹ کے فیضان نے خر یدی، 102گا ڑیوں میں سے 41 امپورٹڈ،27 پرو ٹیکٹڈ اور 34 نان امپورٹڈ ہیں 2005ماڈل کی سو زوکی مہران دو لاکھ پچا نوے ہزار میں فروخت ہوئی،یہ گا ڑ یاں 1987 ,1994, 1996, 1992, 1995, 1993, 1986, 1991, 1990, 2004, 2006, 2008, 2013, 2014, 2015 اور2016 ماڈل کی ہیں ان میں سو زوکی ، ٹو یو ٹا، ہنڈا ، بی ایم ڈبلیو ، مرسڈیز بینز ، نسان اور مٹسو بشی گا ڑیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین