• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال

سری نگر (آ ئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، جبکہ فورسز نے احتجاج کے پیش کرفیو بھی نافذ کررکھا تھا۔ ہڑتال کے باعث بازار بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی۔کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیروں کی جانب سے احتجاج کیے جانے کے خطرے کے پیش نظر شوپیاں، سری نگر، بڈگام، اننت ناگ، پلوامہ اور کلگام میں کرفیوں نافذ کر رکھاتھا، دوسری جانب سے کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے باعث 17 افراد شہید ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔کلگام میں 5 کشمیریوں کی شہادت سے قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسد خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تازہ ترین