• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ماحولیاتی آلودگی کیس میں ماحولیاتی ایجنسی کو نوٹس جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران ماحولیاتی ایجنسی کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کمیٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اور حل کی نشاندہی کی ہے، دیکھنا ہے کہ مسائل کیسے حل کرنا ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوہے کی فیکٹریوں سے بہت دھواں نکلتا ہے، کاشت کاری میں کیمیائی کھادوں کا استعمال ہوتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فی الحال پالیسی فریم ورک تیار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کھاد یا اسپرے کرنے سے متعلق کوئی آگاہی نہیں ہے، کھاد اور اسپرے کی تعداد اور مائیکرو مینجمنٹ کے ایشوز ہیں۔
تازہ ترین