• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے،اے این پی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں مقیم بے گھر افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے کے بارے میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے اس دیرینہ مطالبے کو تسلیم کیے جانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پیر کو ایک بیان میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے جامع طریقہ کار اور میکنزم بنایا جائےاورواضح کیا کہ شہریت کے بارے میں پاکستان کے قانون میں واضح طور پر درج ہے کہ پاکستان کے اندر پیدا ہونے والے بچوں کو پاکستانی شہریت کا حق حاصل ہوگا۔ عوامی نیشل پارٹی عرصہ دراز سے اس قانون پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔اب دیر آید درست آید کی مصداق افغان بے گھر افراد کو ایک قانونی حق کا مل جانا ایک احسن اقدام ہے۔ اس کے ساتھ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں مقیم بے گھر افغانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ساتھ ہی ان کی دہری شہریت کا حق تسلیم کیا جائے تاکہ ان کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔  
تازہ ترین