• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(صباح نیوز)بھارت کی دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او)نے ملک کے میں بنائی گئی مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل( ایم پی اے ٹی جی ایم) کامیاب تجربہ کیا۔ بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ مہاراشٹر کے احمد نگر رینج سے گزشتہ روزکیا گیا۔ میزائل کا پہلا تجربہ ہفتہ کو کیا گیا تھا دونوں تجربے الگ الگ مارکی دوری کے لئے کئے گئے جس میں میزائل کی سب سے زیادہ مارکی دوری شامل ہے۔ دونوں ہی تجربےکامیاب رہے اور مشن کے سبھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ۔وزیر دفاع سیتا رمن نے کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او،فوج اور مشن سے منسلک انڈسٹری کو مبارک دی۔
تازہ ترین