• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی کے شروع نہ ہونیوالے منصوبوںکے فنڈز روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان کے ان منصوبوں کے لئے مختص اربوں روپے کی رقوم پی ایم سی جے ڈیم میں ڈال دیئے جائیں گے جو غیر مستند ہیں جن پر کام شروع نہیں ہوا یہ رقم 50ارب سے100ارب روپے ہوگی۔ پی ایس ڈی پی کے وہ پروجیکٹ جاری رکھے جائیں گے جن پر کام شروع ہوچکا ہے یا جو گزشتہ سال سے جاری ہیں لیکن نئے پی اس ڈی پی کے ایسے پروجیکٹوں کے فنڈز روکنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن پر تا حال کام شروع نہیں ہوا یا جن کے لئے فنڈز رواں مالی سال سے جاری نہیں کئے گئے گزشتہ مالی سال2017-18 کے (INEFFICIENT) غیر مستند پروجیکٹوں کیلئے امسال کےفنڈز جاری نہیں ہونگے۔
تازہ ترین