• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمز مخالف پارٹیوں کیخلاف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کارروائی کی جائے، کنور دلشاد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد نے آبی ذرائع وسائل کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر روکنے کی کوشش کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی آئین کے آرٹیکل 6کی بجائے آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کارروائی کی جائے کیونکہ ریاستی مفادات کے خلاف کام کرنے والی جماعتیں آئین کے آرٹیکل 17کے زمرہ میں ہی آتی ہیں آبی ذرائع وسائل ریاست کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ اس موقع پر ماہر موسمیات کنور جاوید اقبال ، نیشنل کو آرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز محمد مرتضیٰ نور، سید سفیر حسین شاہ ایڈووکیٹ صدف آمنہ ودیگر بھی موجود تھے ۔کنور محمد دلشاد نے کہا کہ آبی ذرائع وسائل ریاست کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے ،اگر کوئی سیاسی جماعت ریاست کے عوام کیلئے آبی وسائل بنانے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرتی ہے تو اس کیخلاف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کاروائی کی جا سکتی ہے جبکہ ایسے افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کروائی کرنا نا ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو مستقبل میں پانی کا مسئلہ ہوگا ،اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کو زمانہ قدیم کی طرز پر دیگر ممالک میں ہجرت کرنی پڑے گی ۔ریاست کو بچانے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے ۔
تازہ ترین