• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا،وزیر خارجہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کا مقدمہ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اُٹھائے گا اور ہر سطح پر اُنہیں منظر عام پر لائے گا حکومت اس ضمن کسی مصلحت کوشی سے کام نہیں لے گی۔ انہوں نےآل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کے نمائندوں نے وزارت خارجہ میں اُ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور بیگناہ شہریوں کے خلاف مظالم اور استبدار کے خلاف مؤثر آواز اُٹھانے پرگ روپ کی کارکردگی اور جذبے کو ستائش پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس مشن کو ساری دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ فتح اُنہی کی ہوگی۔ وزیرخارجہ نے گروپ کے ارکان کو یقین لایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا اور نئی حکومت اس ضمن کسی مصلحت کوشی سے کام نہیں لے گی۔
تازہ ترین