• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم، چاقو سے حملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) بلجین میں پولیس نے چاقو سے ایک اہلکار کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کردیا، واقعہ برسلز کے شمالی علاقے میں پیر کے روز پیش آیا۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برسلز پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص نے چاقو کے وار سے ہمارے ایک ساتھی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کے سر پر معمولی زخم آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہاں موجود ایک اور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تازہ ترین