• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج

لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا اور ایم ایس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے جس کے تحت مبینہ کرپشن کی نشاندہی پر ملازمین کو معطل کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب پیرامیڈیکل سٹاف کے کام نہ کرنے کہ وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم اس حوالے سے ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹرخواجہ محبو ب نے بتایا کہ چار ملازمین کو انتظامی امور میں مداخلت اور دیگر بدانتظامیوں کی بناء پر معطل کیا گیا ہے جس پر مذکورہ ملازمین باہر کے لوگوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کے ذریعے انتظامیہ کو دبائوں میں لانا چاہتے ہیں مگر انتظامیہ قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی اورکسی دھونس دھمکیوں میں نہیں آئے گی
تازہ ترین