• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین طلاقوں کو قابل تعزیر جرم قرار دینا سجھ سے بالا تر ہے،اشر ف آصف جلالی

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐوتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آج اخبارات میں اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے تین طلاقوں کے بارے میں چھپنے والے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کا بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیر جرم قرار دینا سجھ سے بالا تر ہے ۔شرعی طور پر نا پسندیدہ مگر جائز عمل کو جرم قرار دینا خود ایک غیر شرعی امر ہے ۔جو کام شریعت میں جائز اور مباح ہواس پر سزا دینا قرآن وسنت کے منافی ہے۔تین طلاقوں کی روک تھام کیلئے معاشرے میں شرعی طریقہ اُجاگر کیا جائے اور اشٹام فروشوں کی تربیت کی جائے جنہوں نے مخصوص الفاظ تین طلاقوں کے لحا ظ سے یاد کیے ہوئے ہیں۔اور جو بھی ان کے پاس جاتا وہ وہی گردان لکھ دیتے ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل اپنے نام کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھے اور غیر شرعی قانون سازی کیلئے سفارشات مرتب نہ کریں ۔نئے بلدیاتی نظام میں ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز بنانے کی تجویز لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے مجوزہ نئے بلدیاتی نظام میں کم سے کم آبادی پر مشتمل ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز بنانے کی تجویز دی گئی ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے30فیصد فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے اور کونسلر کی سطح پر ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ سالانہ رقوم استعمال ہوں گی ، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں نئی سفارشات کی تیاری جاری ہے جن کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دے دی جائے گی، عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ مقامی اور ضلعی حکومتوں کے اختیاات انتہائی واضح اور علیحدہ علیحدہ ہوں گے اور گلی ، نالی ، ہولنگ اور مقامی مسائل ویلج کونسل حل کرے گی جبکہ بڑے بڑے میگا منصوبوں کی ذمہ داری ضلعی حکومتوں یعنی نیبر ہڈ پر ہو گی ،اسی طرح مقامی کونسل11ارکان پر مشتمل ہو گی اور یہ ادارے اپنے وسائل میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کریں گے ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں نئے بلدیاتی نظام میں واضح اختیارات کے ساتھ ساتھ سخت مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنانا ہے ،پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورتی اجلاس میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے علاوہ وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ اور سینئر افسران نے نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال پر بریفنگ دی۔اس خصوصی اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حاصل کردہ رپورٹ سامنے رکھتے ہوئے سپیشل سیکرٹری کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین