• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز ایک مدبر سیاست دان تھیں ،مقررین

لاہور (نمائندہ جنگ ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے سلسلے میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام جامعہ القدس اہلحدیث نشتر روڈ چوک دالگراں میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی ۔جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کی صدارت میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی ملی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز ایک مدبر سیاست دان تھیں وہ اس وقت میدان سیاست میں آئیں جب جنرل مشرف کی آمریت نے ہر طرف منہ کھولا ہوا تھا۔ اس موقع پر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے ایک آمر کو للکارا وہ بہادر خاتون تھیں ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تعزیتی نشست سے حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، مولانابشیر سلفی، شہادت طور اور دیگر نے خطاب کیا۔ تعزیتی نشست میں ایک قرارداد پیش کی گئی کہ لاہور کی کسی سڑک یا پارک کو بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کیا جائے ۔
تازہ ترین